سرزمین روحانیت سے جام رو حانیت۔از۔قمر اخلاقی امجدی خانقاہ قادریہ اخلاقیہ سیتامڑھی بہار
سرزمین روحانیت سے جام رو حانیت از۔قمر اخلاقی امجدی خانقاہ قادریہ اخلاقیہ سیتامڑھی بہار سرزمین بلگرام اور اولیائے بلگرام کی رفعت و بلندی اور شان و شوکت جگ ظاہر ہے۔ فقہ ، حدیث،تفسیر،تاریخ اور علم ظاہری و باطنی میں یہاں کے معزز عالم،مفتی،مجدد،محدث اور صوفی سادات کی شخصیات و خدمات لائق ستائش ہی نہیں بلکہ اب بھی عدیم المثال بنی ہوئی ہیں، اس پر روشنی ڈالنے کی زیادہ ضرورت نہیں، خانقاہ واحدیہ طیبیہ کے برزگوں کا فیضان مجدد اعظم ہند امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمة اللہ تعالی علیہ کی شکل میں عرب و عجم میں اس طرح برس رہا ہے کہ آج شاید ہی کوئی خطہ اس بقعہ نور سے مستنیر و مستفید نہ ہو، حضرت جامع طریقت منبع روحانیت اولاد رسول سید طاہر میاں صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی زیب سجادہ خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف اور شیخ طریقت مرجع علمائے اہل سنت سہیل ملت حضرت مولانا سید سہیل میاں قادری چشتی واحدی مد ظلہ العالی کی گذشتہ دس سالہ کوششوں کا حسین ثمرہ ہےکہ آج یہ خانقاہ اپنی قدیم روایت کو اجاگر کرچکی یے،حضور سیدی س...